- Advertisement -
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی): وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے۔منگل کواس حوالہ سے سوشل میڈیاپرزیرگردش خبروں اورافواہوں کو رد کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاہے کہ پری بجٹ بزنس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق انہوں نے کوئی بات نہیں کی، فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یا منصوبہ نہیں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311064
- Advertisement -