پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی شہر کو تباہ کرنے کی کوششیں برسوں سے جاری ہیں،وفاقی وزیر علی زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی شہر کو تباہ کرنے کی کوششیں برسوں سے کی جارہی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہی ۔ علی زید ی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کا رویہ اور کارکردگی کا جائزہ خصوصاً …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی شہر کو تباہ کرنے کی کوششیں برسوں سے کی جارہی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہی ۔ علی زید ی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کا رویہ اور کارکردگی کا جائزہ خصوصاً کراچی شہر کے حوالے سے لینے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس شہر کو تباہ اور پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش برسوں سے کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے ، جب تک کہ پاکستان ایسے مجرموں سے خود کو چھڑا نہیں لے گا تب تک ہم اپنی اصل صلاحیت کا ادراک نہیں کرسکیں گے ، اس وقت تک ہم ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے ہیں ۔علی زیدی نے مزیدکہا کہ میں اپنے کراچی کے شہریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کو وزیر اعظم کے سامنے رکھوں گا جنہوں نے ہمیشہ کراچی کے لیے تشویش ظاہر کی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کی پیروی کرتے ہوئے صوبوں کو آزادانہ طور پر پر کام کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اب کیا صورت باقی رہ جاتی ہے جب صوبائی حکومت شہریوں کے مفاد کیخلاف کام کریں ۔

مزید خبریں