پیپلزپارٹی کی نااہلی سے کراچی اس حالت تک پہنچا،ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہلی نے کراچی کو اس حالت تک پہنچا دیا ہے ۔ زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر دو تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ ایک ہی کہانی کے دو مناظر ہیں ،ہر سال یہی نظارہ ہوتا ہے …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہلی نے کراچی کو اس حالت تک پہنچا دیا ہے ۔ زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر دو تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ ایک ہی کہانی کے دو مناظر ہیں ،ہر سال یہی نظارہ ہوتا ہے ، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارشی پانی کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں کاریں اور موٹر سائیکل پانی میں تیر رہے ہیں ۔ زلفی بخاری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بھائی کی بطور ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیاءکی تقرریوں کے معیار کو دیکھیں تاکہ ان کی کرپشن کو بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کراچی میں بارش کی صورتحال کے بعد عوامی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بد عنوانی اور نااہلی نے کراچی کو اس حالت تک پہنچادیا ہے ۔

مزید خبریں