اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےباؤنسر نے 12ویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر کی سیاسی بےروزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بائونسر نے (ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کےحکومت کو غیرمستحکم کرنےکےخواب کو چکناچور کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئےبنائی گئی پی ڈی ایم کےغبارے سےپہلےہی ہوانکل چکی ہے