اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کی تدفین کی صرف تاریخ، وقت اور جگہ کا اعلان باقی رہ گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ میری درخواست ہو گی کہ کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تدفین کے انتظامات کا فیصلہ کرتے ہوئے۔