26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیپلز لائرز فورم کی الگ پہچان ہے،پی ایل ایف ضلعی تنظیمیں مقامی...

پیپلز لائرز فورم کی الگ پہچان ہے،پی ایل ایف ضلعی تنظیمیں مقامی سطح پر انتخابی اتحادبنائیں،نیئر حسین بخاری

- Advertisement -

لاہور۔29اگست (اے پی پی):پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدروسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریئنز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز لائرز فورم کی اپنی الگ پہچان ہے،اسے کسی گروپ میں ضم نہیں ہونا چاہیے،پی ایل ایف کی ضلعی تنظیمیں مقامی سطح پر انتخابی اتحاد بنائیں۔وہ جمعہ کو پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدرراحیل کامران چیمہ کی قیادت میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاء سے پنجاب ،لاہور اور سپریم کورٹ بارز کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ملاقات میں عظیم حفیظ سیکرٹری اطلاعات پی ایل ایف پنجاب، شاہد عباس ایڈووکیٹ صدر پی ایل ایف لاہور ڈویژن،قمر عباس ایڈووکیٹ صدر پی ایل ایف ہائی کورٹ،نائب صدر سید زاہد شیرازی،راجہ عبدالرحمن،افتخار شاہد،منظور شاہ،زاہد چودھری،شکیل پاشا،ارشاد جندران،عمران کھوکھر ایڈووکیٹ، موسی کھوکھر،فرحت نوراور دیگر پی ایل ایف ممبران شریک تھے۔بعد ازاں سیکرٹری جنرل پی پی پی پی نیئر حسین بخاری پارٹی فیڈرل کونسل ممبر الطاف قریشی کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر گئے اور مرحوم کے صاحبزداوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں