پیپلز پارٹی ضلع مظفر گڑھ کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کا57-واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منایا گیا

129
پاکستان پیپلز پارٹی کا 57 یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی ضلع مظفر گڑھ کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کا57-واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منایا گیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے سکرین پر لائیو خطاب کیا،تقریب کی صدارت ضلعی صدر ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی و چئیرمین قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان تھے

،اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے اپنے دور اقتدار میں مزدوروں، کسانوں اور عوام کو پہلی بار حقوق دیئے، پاکستان کو اسکا پہلا متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین دیا جبکہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم صدر مملکت آصف علی زرداری کی مدبرانہ سربراہی اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز اور نوجوان قیادت میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں جو بھی جمہوریت ھے وہ بھٹو خاندان پیپلز پارٹی کے قائدین وکارکنان کی عظیم قربانیوں کی بدولت ھے۔

آمریت کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے سب آج جمہوریت کا راگ الا پتے ھیں یہ بھی پیپلز پارٹی کے مرہونِ منت ہے۔اس موقع پر ملک کلیم چھجڑہ ایڈووکیٹ۔ سردار ظفر لغاری ایڈووکیٹ۔ سردار الله نواز علی زئی ایڈووکیٹ.ملک عاشق حسین چن ایڈووکیٹ۔مخدومہ فریحہ بتول ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ۔

روزینہ یقین راؤ ایڈووکیٹ راؤ یقین الدین ۔بلاول سلطان چیمہ ملک جاوید کھور ایڈووکیٹ۔ ساجد علی تقی ایڈووکیٹ۔ تحصیل صدر پیپلز پارٹی علی پور میاں فیاض چھجڑہ ایڈووکیٹ۔نوابزادہ عمران خان بابر۔ ملک علمدار گھلو۔ ملک غلام قادر گھلو۔ طارق فاروق عسکری۔ احمد علی۔ تحصیل صدر جتوئی سردار عابد خان چانڈیو۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض عاربی،ملک اظہر چنڈیر،ٹکٹ ھولڈر چوھدری عدنان خالد، سید حماد بخاری۔

چوھدری اشرف،مہران رحمانی،ملک ریاض جانب،ملک عبدالرزاق جانب، ملک نعیم رزاق جانب،غلام حسین بلوچ، آصف پہوڑ صدر، بلال کالرو،سرداعاشق پتافی، سردار غلام قادر خان چانڈیو ایڈووکیٹ۔ راؤ یقین الدین، خواجہ راشد فیض طارق کباڑیہ، حسنین پہوڑ، ارشد چغتائی عاطف بھٹی فرید عارف جعفری،منورھانسلہ۔

استاد پپا۔جام محمد حفیظ حسن رضا پہوڑ۔علی رضا پہوڑ۔ملک اکمل چھجڑہ ودیگرسینکڑوں کی تعداد میں پارٹی عہدے دار اور کارکنوں نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز یوتھ کے ممتاز بھٹی نے سرانجام دئیے،تقریب سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے سکرین پر لائیو خطاب کیا آخر میں پندرہ پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔