پیپلز پارٹی کو محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا چاہئے، ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی کو محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا چاہئے ان کی شہادت پر نوازشریف بہت روئے ان کا سیاسی تعلق تھا ، اتنا آصف زرداری نہیں روئے تھے جتنا نوازشریف ان کی شہادت پر غم زدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کا بیٹا بلاول بھٹو کیا کر رہا ہے یہ سب کچھ وقت کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومیں وہ عزت کراتی ہیں جو ایک پیج پر ہوں۔