پیپلز پارٹی کی قیادت بلدیاتی اداروں کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ایک واضح منصوبہ رکھتی ہے، صوبائی وزیر صحت

کوئٹہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی کی قیادت بلدیاتی اداروں کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ایک واضح منصوبہ رکھتی ہے، جس سے شہر میں صحت، تعلیم، صفائی اور بنیادی سہولیات کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزپارٹی …

کوئٹہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی کی قیادت بلدیاتی اداروں کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ایک واضح منصوبہ رکھتی ہے، جس سے شہر میں صحت، تعلیم، صفائی اور بنیادی سہولیات کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ا

ن خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزپارٹی نواں کلی دفتر میں پارٹی کارکنوں وعہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اور حمایت واضح طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بلدیاتی اداروں کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ایک واضح منصوبہ رکھتی ہے، جس سے شہر میں صحت، تعلیم، صفائی اور بنیادی سہولیات کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کارکنوں اور رہنماں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم میں مزید تیزی لائیں تاکہ ہر حلقے میں پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی جدوجہد عوامی خدمت پر مبنی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔ ہم پرعزم ہیں کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کامیابی کا پرچم بلند کرے گی۔