پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بے حسی نے سندھ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل نے جیکب آباد ہسپتال کی وڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے چیلنج کیا تھا کہ سندھ کے ہسپتال ملک میں بہترین ہیں۔دکھی دل سے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زارپیش کررہا ہوں جو پیپلزپارٹی کی گڈگورننس کااصل چہرہ ہے۔ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اورنااہلی کی بدولت انسانوں سے …

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے چیلنج کیا تھا کہ سندھ کے ہسپتال ملک میں بہترین ہیں۔دکھی دل سے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زارپیش کررہا ہوں جو پیپلزپارٹی کی گڈگورننس کااصل چہرہ ہے۔ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اورنااہلی کی بدولت انسانوں سے جانوروں جیسا سلوک روارکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پریس کانفرنس اور وفاق پر الزامات تک محدود ہے۔ انہوں نے جیکب آباد ہسپتال کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال کا کارڈیالوجی وارڈ ہے جس کی چھت کسی لمحے سر پر آن گر سکتی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو کیاآپ اپنا علاج یہاں اس ہسپتال میں کرواسکتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھرعوام کے ساتھ یہ ظلم کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گدھا گاڑیوں میں مریض لارہے ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیران کا منہ چڑھارہے ہیں۔ سندھ کے ہسپتالوں سے بہتر تو بلوچستان کے ہسپتال ہیں یہاں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بے حسی نے سندھ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان بھر میں مالی امداد، وینٹیلیٹرز اور ضروری سامان فراہم کر رہی ہے لیکن آپ کی بغض زدہ سیاسی عینک میں کچھ دکھائی نہیں دے گا۔