اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پیکنگ میٹریل کو خام مال قرار دینے سے متعلق اہم ٹیکس کیس کی سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سماعت منگل کو ہوگی ،پانچ رکنی آئینی بنچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ سماعت میں یہ بنیادی قانونی سوال زیرِ …
پیکنگ میٹریل کو خام مال قرار دینے سے متعلق اہم ٹیکس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت منگل کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پیکنگ میٹریل کو خام مال قرار دینے سے متعلق اہم ٹیکس کیس کی سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سماعت منگل کو ہوگی ،پانچ رکنی آئینی بنچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
سماعت میں یہ بنیادی قانونی سوال زیرِ غور آئے گا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا پیکنگ یا پیکیجنگ میٹریل آیا خام مال (Raw Material) کی تعریف میں آتا ہے یا نہیں۔یہ مقدمہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے،فریقین کے درمیان یہ اختلاف ہے کہ آیا ادویات کے پیکٹس، بوتلیں، ڈبے یا ریپرز جیسے مواد کو مینوفیکچرنگ پراسیس کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے یا یہ محض تیار شدہ مصنوعات کی پیکنگ ہے۔








