اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر، پرنسپل انفارمیشن آفیسر/ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی اسلام آباد مبشر حسن کے والد غلام صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے جمعرات کو یہاں پی آئی ڈی میڈیا سینٹر میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، عملے کے ارکان، صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔
شرکاءنے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ پی آئی او مبشر حسن کے والد غلام صابر مرحوم ہفتہ کے روز انتقال کر گئے تھے۔