پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز‘ پی آئی اے، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے پا گیا

83
آپریشنل وجوہات

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز‘ پی آئی اے، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے پا گیا- معاہدے کے بعد پی آئی اے کو خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار دے دیا گیا- معاہدے کی رو سے پی آئی اے اپنے دفاتر، ائیرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کیلئے شعور اجاگر کرے گا-ان مقامات پر ہراسگی کو روکنے کیلئے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی-

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، یو این ویمن کی سربراہ شرمیلا رسول اور پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے دستخط کئے-پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں حراسگی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہوگا-پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہوگی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے میں اقدامات شروع کردیئے-

سی ایس او پی آئی اے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے-

شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمدورفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے، پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا،یو این ویمن کی سربراہ شرمیلا رسول نےوفاقی محتسب کشمالہ طارق کی جانب سے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد پیش کی –

کشمالہ طارق نے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرہ میں ہراسگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کیلئے سرگرم رہے گا-