پی آئی اے مسافر طیارہ حادثہ،11لاشیں اور 6 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ، صوبائی وزیر صحت

کراچی۔22 مئی(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ اب تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں11 لاشیں اور 6 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو طیارہ حادثہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے اور طیارہ حادثہ کے بعد …

کراچی۔22 مئی(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ اب تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں11 لاشیں اور 6 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو طیارہ حادثہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے اور طیارہ حادثہ کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے جناح ہسپتال کے انتظامات اور ڈاکٹر سیمی جمالی کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر جہاز گرنے کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شناخت کے لئے ڈی این اے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔