اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پی آئی اے نے سال 2019ءکے نتائج جاری کردیئے، سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے سال 2019ءمیں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ ہوا جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان قومی ائیرلائن پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 8 سال میں پہلی دفعہ …
پی آئی اے نے سال 2019ءکے نتائج جاری کردیئے، ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے سال 2019ءمیں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ ہوا ، 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پی آئی اے نے سال 2019ءکے نتائج جاری کردیئے، سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے سال 2019ءمیں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ ہوا جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان قومی ائیرلائن پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع حاصل ہوا ہے۔ 2018ءمیں پی آئی اے کو 18 ارب کے گراس خسارے کا سامنا تھا جو 2019ءمیں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی آئی اے نے 2018ءمیں 32 ارب روپے کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019ءمیں کم ہو کے 7.7 ارب روپے رہ گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ 2019ءکے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال کے آخر میں 7.7 ارب روپے پر بند ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018ءکے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019ءمیں 19 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ ہواجو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس کامیابی پر ادارے کے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ2019ءہمارا ٹرن اراو¿نڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی- سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ جب انتظام سنبھالا تو پی آئی اے کے دو سالوں(2017-18) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواءکا شکار تھے۔ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ائیر مارشل ارشد ملک نے وفاقی وزیر ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیاجن کا قومی ائیر لائن کو مکمل ثغاون حاصل رہا- انہوں نے کہا کہ 2020ءایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی ہے۔ ہمیں بہت محنت اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ دریں اثناءوزیر ہوبازی غلام سرور خان نے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد دی ہے -حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا۔








