اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیاہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن …
پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیاہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے۔ پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔ 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔ وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کورونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔







