اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے 2019ءمیں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا سالانہ خسارہ 34 فیصد کمی کے ساتھ 67 ارب سے 56 ارب پر آگیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2019ءمیں ادارے کی آمدن 43 فیصد اضافے کے ساتھ 147.5 ارب ہوگئی ، جو 2018ءمیں 103.5 ارب تھی۔انہوں نے کہا …
پی آئی اے نے گزشتہ آٹھ سال میں پہلی بار 19.7 ارب کے نقصان سے نکل کر 7.8 ارب روپے منافع کمایا، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے 2019ءمیں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا سالانہ خسارہ 34 فیصد کمی کے ساتھ 67 ارب سے 56 ارب پر آگیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2019ءمیں ادارے کی آمدن 43 فیصد اضافے کے ساتھ 147.5 ارب ہوگئی ، جو 2018ءمیں 103.5 ارب تھی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سال میں پہلی بار ادارے نے ایک سال میں19.7 ارب کے مجموعی نقصان سے نکل کر 7.8 ارب مجموعی منافع کمایا ہے۔







