پی آئی اے نے یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریش تیار کر لیا گیا

93
آپریشنل وجوہات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریش تیار کر لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے ۔

ٹرنوبل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا ۔

ترجمان نے بتایا کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔