اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے 2024ء میں سیالکوٹ بین الاقوامی ایئرپورٹ سے 697 پروازوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (سیال) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 2024ء میں 697 پروازیں چلا کر ایک متاثر کن سنگ میل حاصل کرنے پر اعزاز دیا ہے جو ایئرپورٹ پر کسی بھی ایئر لائن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
یہ کامیابی پی آئی اے کی سیالکوٹ کو دنیا سے جوڑنے اور اپنے مسافروں کی بہترین خدمت کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
سیال نے پی آئی اے کی ایوی ایشن کی شاندار کارکردگی کے لئے غیر متزلزل عزم اور خطے کے لئے رابطے کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔
ہوائی اڈے نے مستقبل میں قومی ایئرلائن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ ہوا بازی کی صنعت میں مزید بڑے سنگ میل کو یقینی بنایا جا سکے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اس کارکردگی کے اعتراف پر سیال کی مینجمنٹ کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنا طرہ امتیاز برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔