پی آئی اے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن کا م ٹکٹ کی خریداری کے لئے جاز کیش کے ساتھ معاہدہ

92
پی آئی اے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن کا م ٹکٹ کی خریداری کے لئے جاز کیش کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (پی آئی اے) کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ٹکٹ کی خریداری کے لئے جاز کیش کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پی آئی اے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے۔

معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے ہیں۔ اس اقدام سے ٹکٹ کے حصول کے لئے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے انتظامیہ کا نصب العین ہے۔

پی آئی اے اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہا ہے۔ عنقریب پی آئی اے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں بھی اضافہ کرے گا۔