پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے سلسلہ میں پرتگالی فضائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، ترجمان معاہدہ کے تحت تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ایئر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل اتنظامات کرتے ہوئے پرتگالی فضائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کیا ہے جو برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداﷲ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین طے پانے …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل اتنظامات کرتے ہوئے پرتگالی فضائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کیا ہے جو برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداﷲ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ایئر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی۔ برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوں گےـ ترجمان پی آئی اے عبداﷲ خان کے مطابق ایئر بس 330 میں اکانومی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں۔ طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی۔ پرواز پی کے 9702 مانچسٹر سے 250 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی جبکہ 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ان براہ راست پروازوں پر بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلی پرواز ابھی سے پر ہوگئی ہےـ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس اعلیٰ سروس کے ساتھ محدود تعداد میں نشستیں موجود ہیں جن کی بکنگ جاری ہے۔ پی ائی اے ان پروازوں پر 45 کلو فی مسافر بیگج کی سہولت بھی مہیا کر رہا ہے۔ پی آئی اے کے مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹر ٹینمنٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ مانچسٹر سے زیادہ سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ایئرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دیئے تھے اس اقدام کے تحت پی آئی اے کی پروازیں چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنے کی بھی توقع ہے ۔