پی آئی اے کا سعودی شہر القسیم کے لئے 18 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مطالبہ پر سعودی شہر القسیم کے لئے 18 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی کے ترجمان عبد اللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودیہ عرب کے وسط میں واقع القسیم میں کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں، القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مطالبہ پر سعودی شہر القسیم کے لئے 18 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی کے ترجمان عبد اللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودیہ عرب کے وسط میں واقع القسیم میں کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں، القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 نومبر بروز بدھ ملتان سے روانہ ہوگی۔ سعودی ایئرپورٹ حکام کی جانب سے پرواز کو واٹر کینن سلوٹ دیا جائے گا۔ القسیم کے لئے پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز بالترتیب ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں پر 40 کلو سامان کی حد کے ساتھ تعارفی کرایہ بھی لاگو ہوگا۔

مزید خبریں