اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی ایک خصوص پرواز بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شکاگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے او ہارے سے 14 جون کو روانہ ہو گی۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ چھٹی خصوصی پرواز ہو گی، جو کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی …
پی آئی اے کی خصوص پرواز بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شکاگو سے 14 جون کو روانہ ہو گی
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی ایک خصوص پرواز بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شکاگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے او ہارے سے 14 جون کو روانہ ہو گی۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ چھٹی خصوصی پرواز ہو گی، جو کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن معطل ہونے کے بعد وہاں پھنس گئے تھے۔ جن پاکستانیوں نے پاکستانی سفارتخانہ و قونصل خانوں میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے ا±نہیں ان خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ ایسے تمام پاکستانیوں کی رجسٹریشن میں خصوصی تعاون فراہم کر رہا ہے اور اس نے تمام ایسے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو کہا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کرا لیں یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ شکاگو کے لئے پی آئی اے کی براہ راست خصوصی پرواز 13 جون کو پاکستان میں پھنسے امریکی شہریوں یا مستقل رہائشی افراد کولے کر جانے گی جو لوگ اس پرواز کے ذریعے جانا چاہتے ہیں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ خود کو پی آئی اے کے پاس http://happilypia.com/pax. رجسٹرڈ کرا لیں۔









