پی آئی اے کی لاہور سے فرانس کی پہلی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی

4

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے فرانس کی پہلی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق لاہور سے پہلی براہ راست پرواز کی چارلس ڈیگال ایئرپورٹ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ، ترجمان نے کہا کہ پرواز سے لاہور

گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا کے مسافروں کو سفری آسانی مہیا ہوگئی، پرواز کی آمد پر تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی سفارتی عملے، پی آئی اے اور دیگر ائیر پورٹ حکام نے شرکت کی ، دوران پرواز بھی نئی پرواز کی خوشی میں مسافروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے موبائل فون کے انعامات دیئے گئے۔ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں اور اب لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کررہی ہے۔