اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں اس سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا ئی جائیں تاکہ قومی ایئر لائن کی استعداد کار …
پی آئی اے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر حاصل کرے،مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں اس سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا ئی جائیں تاکہ قومی ایئر لائن کی استعداد کار اور قابل بھروسہ خدمات میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئرنگ اور لائن مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کے قائم مقام چیئرمین محمد عرفان الہٰی ان کے ساتھ تھے۔ پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی نے انہیں شعبہ انجینئرنگ میں کام کی نوعیت اور درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ یہاں سے نہ صرف پی آئی اے کے اپنے طیاروں کو مکمل تکنیکی سہولیات کی فراہمی ہو بلکہ دوسری ایئر لائنوں کو بھی فنی سہولیات فراہم کرکے ریونیو حاصل کیا جائے۔








