لاہور۔28 دسمبر(اے پی پی )پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلا رہی ہے‘پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات 3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی‘ پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا ءپر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے‘ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی …
پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کےلئے خصوصی پرواز چلا ئے گی، ایئر مارشل ارشد ملک

مزید خبریں
لاہور۔28 دسمبر(اے پی پی )پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلا رہی ہے‘پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات 3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی‘ پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا ءپر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے‘ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے‘ ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے‘ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی‘پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے‘پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لا نے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا‘پاکستانی بھائیوں کو بیرون ملک کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائیگا‘پی آئی اے آئندہ بھی قومی ذمہ داری نبھانے کا عزم رکھتی ہے ۔








