26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںپی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال کے پہلے...

پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پی ایس او کے 3.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.71 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 12فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.63 ملین ٹن اور گزشتہ سال نومبرمیں 0.81 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت کا حجم 1.40 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.55 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.11 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417985

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں