پی ایس او کو نو ماہ کے دوران 5.93 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

PSO Petroleum Products
PSO Petroleum Products

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ءکے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے 5.93 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدنی15.15 روپے رہی ہے۔ پی ایس او کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران کمپنی نے13.23 ارب روپے کا خالص منافع کمایا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی33.80 روپے رہی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں7.3 ارب روپے یعنی55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کےلئے 5 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔