27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل تھریپشاور زلمی نے کامیابی حاصل کر لی،

پی ایس ایل تھریپشاور زلمی نے کامیابی حاصل کر لی،

- Advertisement -

دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی، عمید آصف اور ابتیسام کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی 34 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامران اکمل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی، فہیم اشرف کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، عمید آصف نے 4 اور ابتیسام نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں