ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہےخواجہ سعد رفیق

لاہور۔24 فروری(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ریلوے افسران ادارے کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں کردار ادا کریں۔ ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق آر ایچ کیو میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل افسران کی دوروزہ کُل پاکستان کانفرنس کے اختتامی اجلاس …

لاہور۔24 فروری(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ریلوے افسران ادارے کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں کردار ادا کریں۔ ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق آر ایچ کیو میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل افسران کی دوروزہ کُل پاکستان کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس تجربہ کار افسران کی کمی ہوتی جارہی ہے لہٰذا ریلوے افسران اپنی ایلومینائی کی تنظیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افسران 60کی بجائے 65برس کی عمر تک خدمات سرانجام دیں تاکہ تجربہ کار افسران سے ریاست اور ادارے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔