پی ایس ایل سیزن 8،پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

HBL PSL
HBL PSL

کراچی۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل سیزن8 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے دوسرے ایلیمنیٹر کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رضوان نے پی ایس ایل میں 11میچز کھیل کر 516رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے بھی 11 میچوں میں 522 رنز اسکور کئے ہیں۔

بابراعظم کے پاس پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب کوئی میچ نہیں ہے کیونکہ ان کی ٹیم پشاورزلمی دوسرے ایلیمنیٹر میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ابھی ایونٹ کا فائنل کھیلنا ہے اور ہوسکتا ہے کہ سلطانز کے کپتان محمدرضوان 7 رنز بناکر انفرادی اسکور کرنے والوں کی فہرست میں سب سے اوپر آجائیں۔

بابراعظم نے پی ایل ایل سیزن 7 میں 10 میچ کھیل کر 343،سیزن 6 میں 11 میچ کھیل کر 554، سیزن 5 میں 12میچوں کھیل کر 473، سیزن 4 میں 11 میچ کھیل کر 335، سیزن 3 میں 12 میچ کھیل کر 402، سیزن 2 میں 10 میچ کھیل کر 291 اور ابتدائی سیزن میں 2 میچ کھیل کر 15 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے دوسری مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500سے زائد رنز بنائے ہیں۔