پی ایس ایل فور دوبارہ دبئی منتقل، تیسرے مرحلے کا آغاز(آج)ہو گا

102
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا

دبئی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن دوبارہ دبئی منتقل ہو گیا، تیسرے مرحلے کا آغاز (آج) منگل سے ہو گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کا میلہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر جاری ہے، دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد لیگ کو دوبارہ شارجہ سے دبئی منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ٹیمیں یہاں پر سات میچز کھیلیں گی، آج منگل کو شیڈول میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔ پی ایس ایل کا چوتھا مرحلہ ابوظہبی جبکہ پانچواں اور آخری مرحلہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔