اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن کا فائنل میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کل(پیر کو )کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، لاہور قلندر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شامل تھیں۔