پی ایس ایل 11،اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین ری ٹینشنز کا اعلان کر دیا

لاہور۔3فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے11ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ری ٹینشنز کا اعلان کر دیا ہے۔فرنچائز نے تین کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں ریٹین کر لیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے …

لاہور۔3فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے11ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ری ٹینشنز کا اعلان کر دیا ہے۔فرنچائز نے تین کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں ریٹین کر لیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں اور ٹیم کے لیے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔فرنچائز نے گولڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو ریٹین کیا ہے

جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کیا جبکہ سلور کیٹیگری میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز اندریس گوس کو برقرار رکھا گیا ہے،جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ان ری ٹینشنز کو پی ایس ایل11 کے لیے ٹیم کی مضبوط بنیاد قرار دیا جا رہا ہے جبکہ شائقین کو آئندہ ڈرافٹ پر بھی دلچسپ فیصلوں کی توقع ہے۔