اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 6 فروری سے شروع ہوگی۔ شائقین pcb.tcs.com.pk پر اپنے ٹکٹوں کی آن لائن پری بکنگ بھی کر سکیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں داخلے کے لیے …
پی ایس ایل 9 کے ٹکٹوں کی فروخت 6 فروری کو شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 6 فروری سے شروع ہوگی۔
شائقین pcb.tcs.com.pk پر اپنے ٹکٹوں کی آن لائن پری بکنگ بھی کر سکیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں داخلے کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔ٹکٹس 12 فروری کے بعد سے نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر فروخت ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے نامزد کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران، کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی اور لاہور نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔








