اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج بیسٹ پرفارمنگ سٹاک ایکسچینج بن گئی ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس کی جانب سے ایک لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے حوالہ سے کہا کہ 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گئی ہے۔
تاریخ میں پہلی باراسٹاک ایکسچینج نے یہ کارکردگی دکھائی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے، شرح سود میں کمی سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود کم ہو گی تو حکومت کے ڈومیسٹک قرضوں میں بھی کمی ہو گی۔