کرائسٹ چرچ۔28نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے ۔ کین ولیم سن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93رنز سکور کئے ، انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب بشیر نے 4 جبکہ …
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔28نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے
۔ کین ولیم سن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93رنز سکور کئے ، انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب بشیر نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اوربرائیڈن کارس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
میچ کے پہلے روز 83 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔جمعرات کو ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے اننگز کا آغاز کیا
۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے بائولنگ اٹیک کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے۔ ڈیون کانوے 2،کپتان ٹام لیتھم 47، راچن رویندرا34،ڈئرل مچل 19، کین ولیمسن 93،ٹام بلنڈل 17،نیتھن سمتھ 3 اور میٹ ہنری 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ گلین فلپس 41 اور ٹم سائوتھی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب بشیر نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اوربرائیڈن کارس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔








