کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 20 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 188 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 84 کروڑ 42 لاکھ 6 ہزار 124 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 20 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 188 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 84 کروڑ 42 لاکھ 6 ہزار 124 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 50 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 44300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 11.03 پوائنٹس کی تیزی سے 22152.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 120.90 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 40.19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








