کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 103.62 پوائنٹس کے اضافے سے 42787.19 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار 131 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار 100 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 103.62 پوائنٹس کے اضافے سے 42787.19 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 103.62 پوائنٹس کے اضافے سے 42787.19 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار 131 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار 100 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 51 کروڑ 18 لاکھ 93 ہزار 660 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42700 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 103.62 پوائنٹس کے اضافے سے 42787.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں جمعرات اور بدھ کو بھی بالترتیب 373.45 پوائنٹس اور 1030.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 43.38 پوائنٹس کے اضافے سے 21979.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔








