پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49876.18 پوائنٹس پر بند کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49876.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب …

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان
100 انڈیکس 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49876.18 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49876.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 78 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 608 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 14 کروڑ 6 لاکھ 46 ہزار 110 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 57 کروڑ 46 لاکھ 36 ہزار 145 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49400، 49500، 49600، 49700 اور 49800 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49876.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 245.36 پوائنٹس کی تیزی سے 26682.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 287.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1084.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply