پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 184.06 پوائنٹس کی کمی سے 44049.05 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 184.06 پوائنٹس کی کمی سے 44049.05 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 704 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 38 کروڑ 15 لاکھ 77 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں …

کراچی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 184.06 پوائنٹس کی کمی سے 44049.05 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 704 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 38 کروڑ 15 لاکھ 77 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 12 ہزار 440 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 184.06 پوائنٹس کی کمی سے 44049.05 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 157.29 پوائنٹس کی مندی سے 22018.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 82.08 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 200.19 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔