پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب 67 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 142 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 75 کروڑ 98 لاکھ 1 ہزار 447 روپے کی مندی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں …

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب 67 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 142 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 75 کروڑ 98 لاکھ 1 ہزار 447 روپے کی مندی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 50 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کا اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 190.98 پوائنٹس کی مندی سے 22434.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔