کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 274.19 پوائنٹس کی کمی سے 41126.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ 73 ہزار 628 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 89 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 282 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 274.19 پوائنٹس کی کمی سے 41126.83 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 274.19 پوائنٹس کی کمی سے 41126.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ 73 ہزار 628 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 89 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 282 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 58 لاکھ 35 ہزار 680 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 274.19 پوائنٹس کی کمی سے 41126.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 142.77 پوائنٹس کی مندی سے 20963.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 200.34 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 876.06 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 83.45 پوائنٹس کے اضافے سے 15180.49 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 268.49 پوائنٹس کی مندی سے 16838.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔








