کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 304.08 پوائنٹس کی کمی سے 41105.41 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 39 ارب 44 کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار 548 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 66 لاکھ 2 ہزار 210 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 304.08 پوائنٹس کی کمی سے 41105.41 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 304.08 پوائنٹس کی کمی سے 41105.41 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 39 ارب 44 کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار 548 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 66 لاکھ 2 ہزار 210 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 4 کروڑ 42 لاکھ 11 ہزار 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 304.08 پوائنٹس کی کمی سے 41105.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 176.52 پوائنٹس کی مندی سے 20871.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 144.73 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 317.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔








