پی ایس ڈبلیو و ٹڈاپ کے تعاون سے اپٹما میں الیکٹرانک سرٹیفکیٹ آف اوریجن پر سیمینار

140
All Pakistan Textile Processing Mills Association

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے پاکستان سنگل ونڈو اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے الیکٹرانک سرٹیفکیٹ آف اوریجن پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ترجمان کیمطابق سیمینار کا مقصد ممبر ملز کے نمائندوں کو الیکٹرانک سرٹیفکیٹ آف اوریجن حاصل کرنے کے فوائد اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔سیمینار سے ٹڈاپ کے ایڈوائزر/فوکل پرسن کمال شہریار اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق ادریس جبکہ پی ایس ڈبلیو کے ڈپٹی منیجر رضوان صمد اور بزنس اینالسٹ محمد عمر سلیم نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پراپٹما لاہور کے سیکرٹری جنرل محمد رضا باقر نے مہمانوں کا استقبال کیا، ممبر ملز کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔