25.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ڈی پی،مواصلات ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے 180 ملین روپے...

پی ایس ڈی پی،مواصلات ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے 180 ملین روپے مختص

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مواصلات ڈویژن کے 4 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 180 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کی جاری دستاویز کے مطابق ان چار جاری منصوبوں میں سب سے زیادہ رقم 80 ملین روپے سی ٹی ٹی آئی ،اسلام آباد میں 200 طلباء کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر منصوبوں میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عمارت کی تعمیر، شیرشاہ انٹرچینج پر موٹروے، پولیس دفتر کی تعمیر اور گوادر کے مقام پر ایس ایس پی آفس اور لائن ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ تمام جاری منصوبوں کیلئے لاگت کا تخمینہ 492.221 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں