پی ایس ڈی پی ،صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب 5کروڑ روپے جاری

121
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں سے 15کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 5کروڑ روپے جاری جبکہ 15کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔