اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے تحصیل آفس،اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے ان چارمنصوبوں کے لیے 297.135 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت داخلہ …
پی ایس ڈی پی کے تحت داخلہ ڈویژن کے چارمنصوبوں کے لیے 297.135 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے تحصیل آفس،اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے ان چارمنصوبوں کے لیے 297.135 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں قائم پولیس اسٹیشن کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 200 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور 1288.406 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تحصیل آفس سیکٹرجی 11/4 کی تعمیر کی جاری منصوبے کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت 351 ملین لگائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے 17.135 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد آئی سی ٹی کے رورل ایریا کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت 192 ملین روپے لگائی گئی ہے۔







