پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 3 ارب 36 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 3 ارب 36 کروڑ 22 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے ایک کروڑ 27لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 22ارب روپے …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 3 ارب 36 کروڑ 22 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے ایک کروڑ 27لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 22ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 3 ارب 36کروڑ 22لاکھ روپے جاری جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔