پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2023 میں کل مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گا

137

راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2023 میں کل بروز بدھ کو مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ کے آر ایل اور پاکستان آرمی، دوسرا میچ پی اے ایف اور بی ایچ سی سی، تیسرا میچ ایچ ای سی اور سیف ٹیکسٹائل، چوتھا میچ کلاش ملز اور ایس اے فارمز، پانچواں میچ ایشیا گھی ملز اور اے ایس ایم جبکہ چھٹا میچ ہزارہ کول کمپنی اور نیمسو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہمتام نیشنل چیلنج کپ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔

بدھ کو پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں کے آر ایل گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ پی اے ایف اور بی ایچ سی سی کے درمیان تماس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ایچ ای سی اور سیف ٹیکسٹائل کی ٹیمیں فیم فٹ بال گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، چوتھا میچ کلاش ملز اور ایس اے فارمز کے درمیان دہنولا گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں ایشیا گھی ملز اور اے ایس ایم کی ٹیمیں گلزار صادق سٹیڈیم جبکہ چھٹے میچ میں ہزارہ کول کمپنی اور نیمسو کی ٹیمیں ایوب سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔